بانہال // جمعہ کی رات سے بند پڑی جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو کے نزدیک ایک غیر ریاستی شخص حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوا۔ مرنے والے شخص کی شناخت رئیس الدین ولد اصغر علی تحصیل چاند پور پولیس تھانہ نور پور ضلع بجنور اترہردیش کے طور کی گئی ہے ۔ بظاہر یہ مسافر شاہراہ پرسفر کررہا تھا اور شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے درماندگی کا شکار تھا۔ وہاں موقع پر موجود ڈاکٹروں نے اگرچہ اسے بچانے کی کوشش کی لیکن غش کھانے کے بعد یہ مسافر واپس ہوش میں نہیں آیا اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انتظامیہ اور پولیس مہلوک کے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوششیںکر رہے ہیں۔