سرینگر //سریم کورٹ میں دفعہ 35ا ے کی سماعت کی بے بنیاد خبرپھیلنے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ریاستی انتظامیہ اور پولیس نے افواہ بازوں کو خبردار کیا ہے کہ ان عناصرکے خلا ف سخت کارروائی عمل میں لانے کافیصلہ لیا گیا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر 35اے کے متعلق من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کو شوشل میڈیا پر پھیلا کر حالات خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ایسی افواہوں سے وادی میں امن وقانون کی صورتحال کو زبردست خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ضلع ترقیاتی کشمیر سرینگر سید عابد رشیدنے کہا ہے کہ ایسے عناصر امن میں رخنہ ڈال رہے ہیں اور اس کارروائی کی سختی کے ساتھ مذمت کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس دوران پولیس نے اس خبر کو بے بنیاد قراد دیتے ہوئے لوگوں کو ایسی کسی بھی خبر پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا ہے۔پولیس بیان میں واضح کیاگیاکہ اس کیس کی سماعت سے متعلق خبربے بنیادہے ،اسلئے لوگوں کو تشویش میں مبتلارہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وقانون بنائے رکھیں اس دوران اے ڈی جی پی سیکورٹی ولاء اینڈآرڈرمنیراحمدخان نے میڈیاکیساتھ بات کرتے ہوئے خبردارکیاکہ افواہیں پھیلاکرامن وقانون میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔