سرینگر // سرینگر ضلع انتظامیہ نے ہڑتال کال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے شہر میں عبور و مرور پر قدغنیں عائد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو مہاراج گنج، خانیار، رعنا واری، نوہٹہ اور صفا کدل پولیس تھانوں کے حدود میں پانبدیاں رہیں گی۔مائسمہ اور کرالہ کھڈ پولیس تھانوں کے حدود میں جزوی پابندیاں عائد رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر کشمیر یونیورسٹی کی اطلاع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو لینے والے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔