نئی دہلی//سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی دہلی شاخہ کی جانب سے دلت سماجی کارکنا، وکلاء اور صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا دہلی کے صوبائی کنوینر ڈاکٹر نظام الدین خان نے کی۔ مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی کے قومی سکریٹری عبد الوارث، پاپولر فرنٹ آف انڈیا دہلی کے صوبائی صدر پرویز احمدسمیت کثیر تعداد میں سوشل ڈیمو کریٹک آف انڈیا کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر مظاہرین نے حکومت کے جمہوریت اور انسانی مخالف پالیسیوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔مظاہرے کے دوران مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 28اگست 2018کو ملک کے پانچ ریاستوں سے مبینہ طور پر نکسل روابط رکھنے کے الزام میں اور بھیما کورے گائوں تشدد کیلئے ذمہ دار ٹہرا کر سینئر وکلاء،صحافیء،قلم کار اور دلت سماجی کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے مارکر ہیومن رائٹس اکٹیوسٹ اور وکیل سدھا بھاردواج،قلم کار اور سماجی کارکن ورا ورا رائو،صحافی گوتم نولکھا اور وکلاء ارون پریرا، ویرنان گونجالس کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر UAPAسمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ مقررین نے ان سرکردہ سماجی کارکنان کی گرفتاری کو ناجائز اور سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار شدہ شخصیات کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کو واپس لیا جائے۔