طرابلس//لیبیا کی حکومت نے ملک کے مختلف گروپوں کے مابین تصادم کی وجہ سے سرکاری نگرانی مراکز میں پھنسے سینکڑوں پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کی مدد سے نکال کر کسی دیگر جگہ پر منتقل کردیا۔اقوام متحدہ اور امداد ی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ایک امدادی ذرائع نے کہاکہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے راجدھانی طرابلس کے جنوب مشرقی آئن زارا علاقہ کے دو مراکز سے ان پناہ گزینوں کو محفوظ مقا م پر پہنچا دیا۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے دیگر ایجنسیوں اور غیرقانونی طورپر پناہ لینے سے روکنے سے متعلق محکمہ کے ساتھ مل کر ان پناہ گزینوں کو منتقل کیا ہے ۔ ایک دیگر بین الاقوامی تنظیم نے کہاکہ ان پناہ گزینوں میں خاص طورپر ایتھوپیا، صومالیہ اور اریٹریا کے لوگ ہیں۔ ان کو جنگی علاقہ سے نکال کر الگ الگ نگرانی مراکز میں لے جایا گیا ہے ۔ آئن زارا میں کچھ پناہ گزیں اب بھی مدد کا انتظار کررہے ہیں۔ان پناہ گزینوں کے محافظ گروپوں کی تصادم کی وجہ سے ان کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جس کی وجہ سے تقریباََ 30پناہ گزینوں کی موت ہوگئی تھی۔ لیبیا میں 2011 میں ناٹو حمایت یافتہ انقلاب سے تانا شاہ معمرقذافی کے اقتدار سے بے دخل کئے جانے کے بعد یہاں مختلف گروپ اقتدار کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔لیبیاکے وزیراعظم فیض السراج نے کہاکہ جنوبی طرابلس میں اب بھی تصادم جاری ہے اور وہاں کے لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔یو این آئی