نئی دہلی // بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ کے گورنر سے متعلق بیان کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مسترد کردیا ہے۔ رویندر رینہ نے موجودہ گورنر سے متعلق کہا تھا ’یہ اپنا آدمی ہے‘۔اس پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گورنر کا عہدہ آئینی ہوتا ہے جس کا اپنا ایک مام اور رتبہ ہوتا ہے اور ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنا ہر ایک کام غیر جانبدارانہ طریقے اور بغیر کسی خوف کے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ این این ووہرا کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہوں نے ریاست میں رہ کر بہت شہرت اور عزت کمائی۔انہوں نے کہا کہ ووہرا نے اعلیٰ مقام حاصل کیا اور عزت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔