گورنر کی ڈائریکٹر سکمز کو طبی نگہداشت بہتر بنانے کی تلقین
سرینگر // ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کیساتھ جے کے بنک چیئرمین سمیت کئی شخصیات نے ملاقات کی۔جموں وکشمیر بنک چیئرمین پرویز احمد نے گورنر کو گذشتہ سال بنک کی جانب سے خدمات میں سرمایہ کاری،بنک کا ڈھانچہ بڑھانے اور ڈیجیٹل اقتصادیات کو فروغ دینے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ بنک لیہہ ضلع کے تمام111 دیہات کو بنیادی بنکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لئے34 چھوٹی شاخیں قائم کر رہا ہے۔ان چھوٹی شاخوں کو جے کے بنک ایزی پے منٹ یونٹ کا نام دیاجائے گا۔گورنر نے پرویز احمد سے تلقین کی کہ وہ ریاست کی اقتصادیات میں بہتری کے لئے مستحکم خصوصاً دستکاروں، بُنکروں، باغ مالکان اور صنعت کاروں کے علاوہ خواتین کے سیلف ہیلپ گرؤپوں کو مالی امداد فراہم کریں تا کہ ریاست کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔چیئرمین نے گورنر کو11 کروڑ روپے کا ایک چیک بھی پیش کیا جو جموں وکشمیر بنک کے ملازمین نے کیرلہ کے وزیر اعلیٰ کے سکمز صورہ کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر جاوید شاہ نے بھی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر شاہ نے سکمز کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ادارے کی مزید ترقی کے منصوبوں پر بھی گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے پروفیسر شاہ سے تلقین کی کہ وہ ادارے میں طبی نگہداشت اور تحقیق کے کاموں میں مزید بہتری لانے کے اقدامات کریں۔اُتر پردیش کے انفارمیشن کمشنر حافظ عثمان بھی گورنر سے ملاقی ہوئے۔گورنرنے حافظ عثمان کے ساتھ اُن کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جو لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی غرض سے انتظامی مشینری کو شفاف اور جوابدہ بنانے کے لئے عملائے جاسکتے ہیں۔سابق ممبر پارلیمنٹ شیخ عبدالرحمان نے گورنر کے ساتھ ملاقات میں ملک کی ترقی سے جڑے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔