ممبئی//بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات عظیم اداکار دلیپ کمار کی طبیعت اچانک خراب ہوجانے کی وجہ سے ان کو ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے۔ حالانکہ لیلا وتی اسپتال کے ڈائریکٹر آف آپریشنز اجے پانڈے کے مطابق دلیپ کمار یہاں روٹین چیک اپ کیلئے آئے ہیں۔خیال رہے کہ 94 سالہ دلیپ کمار طویل عرصہ سے بیمار چل رہے ہیں۔ ا س سے پہلے بھی انہیں اگست کے پہلے ہفتہ میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پہلے ان کی ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے طبیعت بگڑ گئی تھی۔بالی ووڈ میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور دلیپ کمار کو مدھومتی ، دیوداس ، مغل اعظم جیسی فلموں کیلئے خاص طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ آخری مرتبہ 1998 میں آئی فلم قلعہ میں نظر آئے تھے۔ دلیپ کمار کو 2015 میں پدم وی بھوشن سے نوازا گیا تھا۔