سرینگر//پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی نے تنظیمی سرگرمیوں اورامورات میں سرعت لانے کیلئے کچھ اہم فیصلے لیکر سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر حسیب درابو اور سابق کابینہ وزیر سید الطاف بخاری کوپارٹی کی سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی میں شامل کیاہے۔ محبوبہ مفتی نے پارٹی کی سیاسی معاملات سے متعلق کمیٹی یعنیPACمیں توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹرحسیب درابواورسیدالطاف بخاری کو کمیٹی میں شامل کرلیا۔پی ڈی پی صدرنے ممبراسمبلی ترال مشتاق احمدشاہ کوترال زون کاصدرمقررکیاجبکہ جموں صوبہ کوتین زونوں میں تقسیم کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے پارٹی کے تین جنرل سیکرٹریوں ایف سی بھگت،سریندرچودھری اورمحبوب اقبال کوبالترتیب جموں سنٹرل،خطہ پیرپنچال اوروادی چناب کے تحت آنے والے اضلاع وعلاقوں میں پارٹی سرگرمیوں کی ذمہ داری سونپ دی ۔