بارہمولہ+اوڑی//سرحدی تحصیل بونیار کے لری ترکانجن گائوںمیں جمعہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے آئی ہوئی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 9سالہ بچی کی قبر کُشائی کرکے لاش سے نمونے حاصل کئے تاکہ پولیس کو اور شواہد اور ثبوت حاصل ہوں ۔ جمعہ کی صبح پولیس کی ایک خصوصی ٹیم جی ایم سی سرینگر سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ لری ترکانجن پہنچی جہاں 2ستمبر کو قتل کی گئی معصوم بچی کو دفن کیا گیا ہے۔ قبر کشائی کرکے لاش سے مذید نمونے حاصل کئے گئے۔یاد رہے معصوم بچی کو اپنی ہی سوتیلی ماں نے جنگل میں لیجا کر پہلے تین لڑکوں سے اسکی عسمت تار تار کروائی ، جن میں اسکا اپنا بیٹا بھی شامل ہے اور بعد میں بچی کو قتل کیا گیا۔بارہمولہ پولیس نے اس کیس میںمذکورہ بچی کی سوتیلی ماں، بھائی اور دیگر تین کی گرفتاری عمل میںلائی ہے ۔ادھر ترکانجن بونیار میں بعد نماز جمعہ لوگوں کا ایک جم غفیر جمع ہوا اور بچی کے قاتلوںکو جلد از جلد پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کررہے تھے۔