سانبہ // سانبہ جموں میں ایک فوجی اہلکار نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار نے کیمپ کے اندر مبینہ طور خود کشی کرلی۔ 34 سالہ نائیک جسویر سنگھ ،جوپنجاب ریجمنٹ سے وابستہ تھا،نے کیمپ کے اندر خود پر گولی ماری ،جسکی وجہ سے اْسکی موت ہوگئی ۔ کیمپ میں گولی چلنے کی آوازیں سننے کے ساتھ ہی کھلبلی مچ گئی اور دیگر فوجی اہلکار جائے واردات کی جانب گئے ،جہاں انہوں نے مذکورہ اہلکار کی خون لت پت پایا۔مہلوک فوجی اہلکار مہویشور کیمپ میں تعینات تھا اور جمعہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر اْس نے یہ سنگین قدم اٹھایا ۔