سرینگر//جموں کشمیر ہوٹلیرس کلب کی ایک میٹنگ مشتاق حمد چایا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سونہ مرگ،پہلگام،کرگل اور گلمرگ سمیت سبھی ممبران نے شرکت کی۔ممبران نے وادی میں سیاحوں کی آمد میں کمی پر تشویش کااظہار کیا۔ممبران نے مشتاق احمد چایا پر سیاحت کو آنے والے پوجا چھٹیوں کے دوران فروغ دینے پر کوششیں کرنے کیلئے زوردیا۔ہوٹلیرس کلب نے آنے والے سیزن کیلئے مختلف ریاستوں میں سڑک شو منعقد کرنے کافیصلہ کیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹلیرس کلب زیروبرج آفس میں ایک خیرمقدمی مرکزقائم کرے گا جہاں سیاحوں کو ہوٹلوں ،رجسٹریشن ودیگر جانکاری فراہم کی جائے گی۔یہ مرکز ملک کی سبھی ریاستوں اور بیرونی ممالک سے جڑاہوگاتاکہ سیاحوں کو ان کے سوالوں کی مطلوبہ جانکاری دی جائے۔مرکز سے چوبیسوں گھنٹے سیاحوں،جموں کشمیر ہوٹلیرس کلب ممبران،اور دیگر کو سیاحت سے متعلق تعاون بہم رکھا جائے گا۔ چیرمین مشتاق احمد چایا نے تجویز پیش کی کہ کلب کے ممبران کا ایک وفد ریاستی گورنر سے ملاقی ہوگا اور انہیں ہوٹل مالکان کو درپیش مشکلات سے باخبر کرائے گا۔