ممبئی//بالی ووڈ میں رومانس کی بات ہوتی ہے تو یاد آتے ہیں شاہ رخ خان۔ مار دھاڑ کی بات ہو تو نام آتا ہے اکشے کمار کا۔ باکس آفس پر کمال کرنے کی بات ہو تو سلمان اور عامر کے ریکارڈ یاد آجاتے ہیں۔ مگر ٹائٹل سانگ کی بات آئے تو ان چاروں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان یہاں بھی بازی مار لے گئے ہیں۔ سال 2015 میں رلیز ہوئی سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو کے ٹائٹل سانگ نے انہیں بنایا ہے ٹائٹل سانگ کا کنگ۔ یو ٹیوب پر سلمان کے اس گانے کو اب تک 355 ملین بار سے بھی زیادہ دیکھا جا چکا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ نمبر یہیں رکتے نہیں ہیں مسلسل بڑھ رہے ہیں۔دوسرے نمبر پر ہے شاہ رخ خان کی فلم فین کا ٹائٹل ٹریک ٹائٹل کنگ کی سیریز میں دوسرے نمبر پر ہیں اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 143 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔تیسرے نمبر پر ہیں کھلاڑی اکشے کمار۔ سال 2009 میں آئی ان کی فلم کم بخت عشق نے اس سیریز میں اکشے کو تیسرے نمبر پر مقام دلایا ہے۔ یہ ویڈیو 51 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔چوتھا نمبر ہے عامر خان کا۔ ان کی سپر ہٹ فلم دنگل کا ٹائٹل سانگ اس سیریز میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس گانے کو 33 ملین سے بھی زیادہ پار دیکھا جا چکا ہے۔