اونتی پورہ// پولیس کے سابق سربراہ ڈاکٹر وید اور فوج کے پندرہوں کور کے لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ کی طرف سے حال ہی میںجنگجوئوں کے رشتہ داروں کیساتھ زور زبردستی نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بیچ بیگ پورہ پلوامہ میں حزب کمانڈر ریاض نائیکو کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں میںبڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور گھریلو سامان تہس نہیںکردیا گیا۔اونتی پورہ سے چند کلومیٹر دور بیگ پورہ گائوں میں فورسز نے جمعہ کی رات دیر گئے حزب فیلڈ آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو کے دو قریبی رشتہ داروں نذیر احمد نائیکواورنثار احمد نائیکوکے گھروں میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کر نے کے علاوہ گھریلو مال اسباب تہس نہس کیا ۔اہل خانہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رات دس بجے کے قریبپولیس و فورسز اہلکاروں نے گھروں کو سخت محاصرے میں لے کر زیادہ روشی دینے والی لائٹوں کا استعمال کر کیتلاشی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے دونوں رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور جب کچھ بھی بر آمد نہیں ہوا تو وہ مشتعل ہوئے اورانہوں نے اند ھا دھند طریقے سے مکانوں کی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان تہس نہس کر کے ناقابل استعمال بنا دیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فورسز نے اپنے ساتھ ایک بلڈوزر بھی ساتھ لایا تھا ۔ْ تاہم پولیس نے بتایا کہ فورسز پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مزکورہ بستی میں جنگجوں کی موجود گی کے بعد تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔