کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کی لولاب وادی میں فوج نے اتوار کو متعدد دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشی کارروائیا ں شروع کیں ۔ فوج کی41راشٹریہ رائفلز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے لولاب کے کلاروس اور لشٹیال علاقوں کو محاصرے میںلیا اور ان علاقوں میں آنے اور باہر جانے پر روک لگائی۔ ۔ فوج کو خدشہ تھا کہ علاقہ میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ۔ لشٹیال میں جنگجوئو ں کو تلاش کرنے کی غرض سے گھر گھر تلاشی کاروائیا ں انجام دی گئیں جبکہ کلاروس کے جنگلی علاقوں میں بھی فوج کی مزید کمک طلب کر کے وہاں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائیا ں شروع کی گئیں ۔لیکن کہیں پر بھی فورسز کا جنگجوئوں کیساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا۔