سرینگر//جے کے بنک نے اپنے نیٹ ورک میں مزید تین اے ٹی ایم شامل کئے جن میں ایک مشین شمالی کشمیر جبکہ دوجنوبی کشمیر میں نصب کئے گئے ۔ڈپٹی سپیکر لیجسلیٹیو اسمبلی نذیر احمد گریزی نے جے کے بنک کے اے ٹی ایم کا افتتاح سب ڈسٹرکٹ اسپتال دیور گریز میں کیا ۔اس افتتاحی تقریب میں جے کے بنک زونل ہیڈ نارتھ کرنجیت سنگھ،کلسٹر ہیڈ سوپور،پرویز احمد میر،انچارج بزنس سپورٹ ڈویژن زونل آفس تسنیم مسعودی اور برانچ ہیڈ دیور گریز موجود تھے۔اس موقعے ہپر زونل ہیڈ نے کہاکہ جے کے بنک صارفین کو ان کے گھروں تک عالمی معیاری بینکنگ سہولیات پہنچانے کا وعدہ بند ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر اے ٹی ایم کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔انوہں نے کہاکہ بنک ریاست مین دوردراز علاقوں تک بینکنگ خدمات بہم پہنچانے کا وعدہ بند ہے۔دریں اثناء جے کے بنک نے کشمیر یونیورسٹی کے جنوبی کیمپس میں اے ٹی ایم کی تنصیب عمل میں لائی ۔اس مشین کا افتتاح زونل ہیڈ فیاض احمد بٹ نے یونیورسٹی اسسٹنٹ رجسٹرار محمد ایوب وانی کی وموجودگی میں کیا۔اس موقعے پر برانچ ہیڈ صادق آباد ،سنٹرلائزنگ ٹیم و دیگر زون سٹاف ممبران کے علاوہ طلباء اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔دوسرے اے ٹی ایم ونپوہ چوک میں نصب کیا گیا جس کا افتتاح زونل ہیڈ نے برانچ ہیڈ ونپوہ کے علاوہ معزز صارفین کی موجودگی میں کیا