سرینگر//ایسوسئیٹڈچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکشمیر کی11ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں چیمبر کے عہدیدران اور ایگزیکیٹوکمیٹی ممبران کاانتخاب عمل میں لایا گیا۔ایک بیان کے مطابق سالانہ جنرل میٹنگ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جسمیں میسرزرین امپکس کے علی ایم شیرازی کوصدر،میسرزشامینہ امپکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بشیراحمدبیگ کوسینئرنائب صدر،کانٹی نینٹل ہیٹنگ ائرکنڈیشنگ سسٹم کے ارفی مصطفی شونٹھوجونیئرنائب صدر،پشمینہ گھر کے طارق رشیدگھانی جنرل سیکریٹری،نیویونیک ٹریڈرس کے حسیب رینزوجوائنٹ جنرل سیکریٹری،اورین ویلی سولرس کے قیصر میرخزانچی،غلام حسن بخشی اینڈ سنزکے معظم بخشی چیف کارڈینیٹرمنتخب کئے گئے۔میٹنگ میں ایگزیکیٹوکمیٹی ممبران کاانتخاب بھی عمل میں لایاگیا،جن میں ایس بی میڈیکل ایجنسی کے عبدالاحدبٹ،خان انٹرنیشنل کے غلام محی الدین خان،گرینڈ ہوم اسٹور کے لطیف احمدبٹ،گرین ہولیڈیزڈی ٹریول سروس کے ملک حمیداللہ بزاز،صادق علی اینڈ برادرس کے مرزامنظور علی،ایشین کنسٹرکشن کے ایم افضل بلبل،عشائی گیسٹ ہاوس کے انورعشائی،ہوٹل میریڈین کے نصیراحمدخان،مزداٹوراینڈ ٹریولزکے نذیراحمدمیر،جسٹ ترمبوکے رئوف احمد ترمبو، آر ڈی کپور کی ریتوکپور،ایچ احمدشہداداینڈ سنزکے ریاض اے شہداد،سیمٹیک سیمنٹس کے ریاض اے پنجرہ اور میکس انڈسٹریزکے شوکت حسین شامل ہیں۔