بانہال //جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لنگویجز سب آفس ڈوڈہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال میں ایک مشترکہ/کثیرزبانی مشاعرہ کا اہتما م کیا گیا ۔غلام حسن کمار نے تقریب کی صدار ت کی جبکہ منشور بانہالی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔کالج کے پرنسپل نجار مہمان خصوصی تھے ۔کشمیر کے ایک نامورشاعر محمد ایون صابر اور منظور کمار، مشتاق احمد ،سوہیل بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وادی کشمیر سے اعجاز گل محمد لالہ، مظفر غزل، نادر احسان نے مشاعرے میں شرکت کی۔تقریب میں کلچرل افسر ڈوڈہ اسد اللہ وانی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔اس موقعہ پر ایک کشمیری کتاب ’’مشاہرہ ء عالم تہ خاص دوہ‘‘کی رسم رونمائی ظاہر بانہالی نے کی۔ڈاکٹر خالد رسول نے پیپر پڑھے اور ظاہر بانہالی کی نظم و نثر کو اجا گر کیا۔مشاعرے میں منشور بانہالی ، غلام محمد دلفگار، ظاہر بانہالی، غلام بنی شاکر، سیف الدین ڈار، شوکت علی، ندیم آہی، محمد اسلم ، ساہل زابنی،مجرور شمس ادلین اعجاز لالہ ،شبیر حسین ، مضمل یزدانی ،غلام حسن کمار ،بہار احمد بہار، مظفر غزل، نادر احسان ،اعجاز لالہ، ایوب صابری نے اپنے شعر پڑھے ۔کالج کے پرنسپل نے شرکا ء کا خیر مقدم کیا۔شبیر حسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور ظاہر بانہالی نے منجانب اکیڈمی شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔