مینڈھر//حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا ریاست قرار دیاگیاہے اور پچھلے کچھ روز سے سوچھتا ہی سیوا کے نام سے جگہ جگہ ریلیاں نکالی جارہی ہیں تاہم مینڈھر کے لوگوں کاکہناہے کہ گندگی وعفونت ہر طرف پائی جارہی ہے اور یہ ریلیاں محض دکھاواثابت ہورہی ہیں ۔ ہند و مہا سبھا کے صد ر ستش چند شر ما نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے مینڈھر میں ریلی نکا لی گئی جس میں تحصیل افسران کو بھی نہیں بلایاگیا اور نہ ہی بازار کی صفائی کروائی گئی جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ یہ ریلی رقومات ہضم کرنے کیلئے نکالی گئی ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ مینڈھر میں گندگی کی ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے عفونت دور دور تک لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑتی ۔انہو ں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ محکمہ با زار میں بچو ں کو لیکر لو گو ں کو سوچھ بھا رت ابھیان کاپیغام دیتاہے لیکن خود محکمہ کے دفتر میں بیت الخلائوں کا حال یہ ہے کہ کوئی انسان وہاں رفع حاجت کیلئے جاناپسند نہیں کرے گا ۔ طلباء لیڈردلشان جٹ نے کہا کہ محکمہ نے سو مو ار کو جو ریلی نکالی ، وہ ایک فلاپ شو تھا کیو نکہ ایس ڈی ایم کے علا وہ کوئی بھی افسر ریلی میںشامل نہیں تھا۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ ریلی میں بلاکر بچوں کی تعلیم ضائع کروائی گئی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنو یر احمد خان نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں بھی اس بات کی شکایات مل رہی ہیںکہ با زار میں ابھی بھی گند گی ہے ،حالانکہ گزشتہ روز صفائی کروائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے متعلقہ ملازمین کی ایک میٹنگ کرکے انہیں یہ ہدایت دی ہے کہ بازار میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے ۔