ادہم پور//پینتھرز کسان کونسل نے فوج کے زیر تصرف زمین کے فوری معائوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سلاتھیا چوک ادہم پور میں کسان کونسل کے صدر سنجے شرما کی قیادت میں مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسانوں کو جلد از جلد معائوضہ ادا نہیں کیا جاتا ہے تو بڑے پیمانہ پر احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔ کونسل کارکنان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں اور فوجی تنصیبات کے قریب بسنے والے کسان ہزاروں کنال اراضی کے مالک ہونے کے باوجود بھکاری بن کر رہ گئے ہیں اور یہ معاملہ بار بار اٹھائے جانے کے باوجود ان کی سنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ مرکزی سرکار پر کسانوں کا استحصال کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے وہ کونے کونے میں بیداری پیدا کریں گے۔