Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بھاگوت کا بیان گمراہ کن :انجینئر رشید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کے،آر ایس ایس کی ایک تقریب کے دوران، دفعاتِ آئین ہند ،نمبر35Aاور370،سے متعلق بیان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے آر ایس ایس کی قیادت کو نہ صرف جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن پربلکہ، ریاست کے ہندوستان کے ساتھ، الحاق کی حرمت،معقولیت اور اعتباریت پر بھی میرٹ کی بنیاد پر بحث کرنے کا چلینج دیا ہے۔ انجینئر رشید نے کہا ’’ایک جانب آر ایس ایس سیاسی مخالفین اور مختلف نظریات اور مذہب کے لوگوں کو بحث و مباحثے کیلئے بلاتی ہے ،جس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیئے،لیکن دوسری جانب یہ تنظیم ستر سال پرانے مسئلہ کشمیر پر جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ،جنہیں وہ کالے قوانین اور بندوق کے بل پر خاموش کردینا چاہتے ہیں،بات کرنے سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاگوت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ ہندومت کے اصلی گرو اور رام جی جیسے روحانی اوتاروں نے کبھی بھی کسی پر اپنے خیالات تھوپنے کی کوشش کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی سچ تسلیم کرنے میں ہی آنا کانی کی اگرچہ اس سے انکے اپنے مفادات پر بھی چوٹ پڑتی تھی۔موہن بھاگوت کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن پر سوال اٹھانے کی بجائے مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرکے سچائی کی طرفداری کرنی چاہیئے‘‘۔انجینئر رشید نے انکشاف کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سے متعلق سچ اور جھوٹ پر مباحثے کیلئے موہن بھاگوت کو ،انہی کی مرضی کی جگہ اور وقت پر،باضابطہ دعوت نامہ بھیجیں گے۔انجینئر رشید نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی جانب سے کانگریس کے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کرنے کے فیصلے کی تنقید کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا’’کانگریس کے ریاستی صدر کی اس دعویداری پر ہنسی آتی ہے کہ انکی پارٹی جموں کشمیر کی اٹانومی کی محافظ بنے گی حالانکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ یہ خود کانگریس ہی تھی کہ جس نے نہ صرف جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو کافی حد تک ختم کردیا ہے بلکہ وقت وقت پر کشمیری قیادت کی تذلیل کی اور مقبول بٹ و افضل گورو کو پھانسی دیکر کشمیریوں کو وہ زخم دئے ہیں کہ جو بھرے نہیں جاپارہے ہیں‘‘۔انجینئر رشید نے کہا کہ اگر کانگریس واقعہ جموں کشمیر کی اٹانومی کے تحفظ کو لیکر سنجیدہ ہے تو پھر اسے1953سے ابھی تک ریاست کی خصوصی پوزیشن پر حملے کرنے کیلئے معافی مانگنے سے شروعات کرنی چاہیئے۔نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے کشمیریوں کو گھیرے ہوئے حالات کو سمجھنے کی نصیحت دیتے ہوئے انجینئر رشید نے دونوں پارٹیوں سے ہاتھ ملانے کی ایک بار پھر اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں ایک ہوکر تاریخ رقم کرسکتی ہیں ۔اس دوران انجینئر رشید نے سہ طلاق پر پابندی لگانے والا قانون جاری کرنے کیلئے مرکزی سرکار کی مذمت کی اور کہا کہ اس اقدام سے ہندوستان کی بنیادی سیاسی پارٹیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہیں کہ کس طرح وہ مذہبی معاملات میں مداخلت کرکے ووٹ بنک کی سیاست کرتی ہیں اور مسلمانوں کو پریشان اور ذلیل کرنے کا ایک بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?