نئی دہلی//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے نئی دہلی میں مرکزی سیکرٹری برائے زراعت ایس کے پٹنائیک کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست میں عملائی جارہی کئی مرکزی سکیموں کی پیش رفت پر اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا، ایم آئی ڈی ایچ، زعفران مشن اور پی ایم ڈی پی کی عمل آوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کو تمام یوٹیلائزیشن اسناد اور تفصیلی منصوبے پیش کرے گی تا کہ منصوبوں کے تعلق سے رقومات واگذار کی جاسکیں۔مرکزی سیکرٹری نے ان سکیموں کی عمل آوری میں ریاستی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقعہ پر موجود ریاستی حکومت کے افسران نے مرکزی سیکرٹری کوان سکیموں کی عمل آوری میں درپیش رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے رقومات کی فوری واگذاری کی درخواست کی۔میٹنگ میں لداخ خطے میں شمسی توانائی کے استعمال سے کولڈ سٹوریج قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری باغبانی منظور احمد لون اور جموں/ کشمیر کی زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان بھی موجود تھے۔