سرینگر//عوام کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کی خاطر پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں جوائنٹ کارڈی نیشن کمیٹی ، مسجد شریف پیر حاجی محمد صاحب ، کلی مسجد ، کوکر مسجد ملہ رٹہ ، مہاجر مسجد صراف کدل ، تاجر انجمنوں سے وابستہ نمائندوں ، صرافہ یونین کے علاوہ غیر ریاستی کرایہ داروں سے وابستہ ممبران نے بھی شرکت کی۔ پولیس آفیسر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ جو بھی مسائل انہوں نے اٹھائے ان کو کم سے کم وقت میں حل کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائینگے جبکہ سیول ایڈمنسٹریشن سے جڑے مسائل متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لائے جائینگے۔