Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

گوشہ عاشورہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 23, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

آنسو

شبِ عاشور اندھیروںنے بہائے آنسو
شکرِ مولا میں جیالوں نے بہائے آنسو
خیمۂ شہ ؑ میں صحابوں نے بہائے آنسو
گویا طیبہ کے چراغوں نے بہائے آنسو
وہ چھلکتے ہوئے آنسو وہ الم ناک تڑپ
وہ جفائیں کہ دعائوں نے بہائے آنسو
سرپٹختی ہی رہی ان کے لئے نہرِ فرات
ایسے تشنہ کہ کناروں نے بہائے آنسو
مجلسیں، مرثیہ، ماتم، یہ سبیلیں، یہ جلوس
چار سُو چاہنے والوں نے بہائے آنسو
اُف وہ آنسو جو بہے چودہ صدی سے پیہم
جن پہ تاریخ کے صفحوں نے بہائے آنسو
آپ کے غم کا ہر اک اشک ہے بخشش کی نوید
اس لئے جملہ غلاموں نے بہائے آنسو
دیکھ کر ثانی زہراؑ کا فسردہ چہرہ
شام غربت میں اسیروں نے بہائے آنسو
پائے شبیرؑ پہ سر رکھ کے اجازت کے لئے
باغِ زینبؑ کے گلابوں نے بہائے آنسو
کربلا میں تھا اے آثمؔ وہ بلائوں کا ہجوم
تا اَبد غم کی ہوائوں نے بہائے آنسو
اے حسینؑ ابنِ علیؑ آپ کی جُرأت پہ سلام
وہ شہادت ہے کہ لاکھوں نے بہائے آنسو
 
بشیر آثمؔ
باغبان پورہ لعل بازار حال آگرہ،982934087
 
 

سلام

آ گئے شہؑ کربلا قرآن و سنت کے لئے
سر کٹا یا شوق سے نانا کی اُمت کے لئے
برسرِ نیزہ یہ بولا ہے سرِ ابنِ علیؑ
مجھ کو خالق نے بنایا ہے تلاوت کے لئے
کربلا میں گونجتی ہے یہ صدا شام و سحر
یہ زمیں تھی ابنِ زہراؑ کی شہادت کے لئے
نام ایسے گوہرِ نایاب کا عباسؑ ہے
کی دعا ہے مرتضیٰ نے جس کی خلقت کے لئے
ہائے کیوں برسائے پتھر کچھ کہو اے ظالمو!
کیا نبیؐ کی آل تھی ایسی شقاوت کے لئے
بند پانی کر دیا کچھ نہ کیا پاسِ رسولؐ
کیا غریبِ نینوا تھے ایسی دعوت کے لئے
شورِ محشر اُٹھ گیا اور ہل گیا تختِ یزید
آ گئیں جب دخترِ حیدرؑ خطابت کے لئے
خوفِ محشر ہو دلِ شادابؔ میں کیوں اے جہاں!
فاطمہؑ کا لال ہے اس کی شفاعت کے لئے
 
محمد شفیع شادابؔ
پازلپورہ شالیمارسرینگر کشمیر
رابطہ؛9797103435
 

سلام

باطل نہ ہم سے چھیڑ ہے نسبت حسین سے
ہیں وارثانِ کربلا بیعت حسین سے
آئی مکاں کے ہاتھ میں سجدے کی آبرو
پایا زمن نے درسِ شہادت حسین  سے
کروادیا جو پیاس سے سیراب کربلا
دکھلا ئی رب نے صبر کی صورت حسین سے
محفوظ کر چکا ہے بیاں حُر کی حرمتیں
تکمیل پا گئی ہے شجاعت حسین سے
گلہائے اشک آؤ نچھاور نہ کیوں کریں
خوشبو رسول کی ہے عقیدت حسین سے
ماتم کو کیسے لاؤں بتاؤ فرات تک
ملتی نہیں ہے درد کو فرصت حسین سے
شیداؔ حبیبِ کل ہیں جو مولائے دو جہاں
الفت علی سے  اور محبت حسین سے
 
علی شیداؔ
(نجدہ ون ) نی پورہ اسلام آباد کشمیر
موبائل نمبر9419045087
 
 
 

سلام

ابنِ علیؓ،حسینؓ شباہت حضورؐ کی
چہرہ گلاب،دل میں محبت حضور ؐ کی
خالی گیا نہ در سے سوالی جو آگیا
عملاََ مزاج اور سخاوت حضور ؐ کی
طوفانِ کربلا میں بھی قائم نماز کی
یوں کی ہے رب کی اور اطاعت حضور ؐ کی
سجدے ،قیام آپ کے ہوتے طویل تر
دیکھا تو یاد آئی عبادت حضور ؐ کی
تاریخِ بدر پڑھ کے جو پہنچے ہیں کربلا
پائی ہے آپ میں وہ شجاعت حضورؐ کی
کانپے نہ ہاتھ شمر کے، کیسا غضب کیا
اس کو نظر نہ آئی شباہت حضور ؐ کی
عارضؔ اگر حسیںؓسے عقیدت نہیں تجھے
کہنا نہیں، ہے دل میں محبت حضور ؐ کی
 
عارضؔ ارشاد 
نوہٹہ، سرینگر  9419060276
 

شہِ کربلاؓ

مولا علی کے خواب کی تعبیر ہے حسین 
آقائے نام دار کی تنویر ہے حسین
اطوارِظلم و جبر پہ شمشیر ہے حسین 
نوکِ سناں پہ نعرہءِ تکبیر ہے حسین
صبرورضا خلوص کی تشہیر ہے حسین 
انسانیت و صدقِ کی تصویر ہے حسین
بے شک حسین آپ کو عظمت انعام ہے 
بے شک یزید موردِ تقصیر ہے حسین
سیراب کر رہے ہیں یوں ہمت و حوصلے 
تشنہ لبی بھی صورتِ اکسیر ہے حسین
تا حشر مٹ سکے نہ کسی بھی طریق سے 
کرب و بلا کی ریت پہ تحریر ہے حسین
روشن ہوئے چراغِ ثقاہت و اعتماد 
منظور بابِ ہست کی تفسیر ہے حسین
 
ڈاکٹر احمد منظور 
چندسومہ بارہمولہ 
موبائل نمبر؛9622677725
 
 
 

عباسِ علمدارؑ

تاریکیوں میں روشنی عباسِ علمدارؑ
کرتی ہوں دعاء رب سے میں، ہو جائیں اب دیدار
کربل میں اُنکے بڑھتے قدم دیکھ کے لوگو
ہوتے ہیں مردہ دلوں کے بھی حوصلے بیدار
پرچم بلند رکھتے جو بازو قلم ہوئے
ہے لرزہ براندام اُس سے دشمنِ خونخوار
آبِ فرات غازی عباسؑ کو تکتے
خود اپنی بے بسی پہ ہوا کس قدر بیمار
دنیا ان ہی کے نام سے پہچان جائیگی
تاروزِ حشر نامِ وفاء، جذبۂ ایثار
یہ انکی شجاعت کا صلہ ہے کہ آج بھی
ہیں مبتلائے خوف، جو ہیں صاحبِ آزار
دعویٰ ہے اگر عشقِ حسین ابنِ علیؑ کا
کرغازی عباسؑ سے تو عشق کا اظہار
اللہ سے دعاء ہے کہ وہ حوصلہ دیدے
جذبہ ہو عطا دل کو، قلم کو ملے رفتار
دشمن کی زد میں گر کبھی آئوں تو یہ جذبہ
بن جائے مرے واسطے اِک آہنی دیوار
بخشائی جائونگی بروزِ حشر، یقین ہے!
ادمہؔ بہ پاسِ غازیٔ عباسِ علمدارؑ
 
ادمہ ؔخان 
حسن آباد، سرینگر
[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہاڑی سے گر آیا بھاری پتھرطالب علم کے سرمیں جالگا | بانہال ہسپتال سے سکمزصورہ سرینگرمنتقل ، سر کا ہنگامی آپریشن
خطہ چناب
بلاور کے دور دراز کے علاقوں میں دوآرمی بریگیڈ،موبائل نیٹ ورک قائم | ہیرا نگر کے فیملی بنکر ملک کیلئے رول ماڈل ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بلاور میں ایک عوامی دربار منعقد،مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
جموں
بدھل میں کم عمر لڑکی کی پر اسرار حالت میں موت اہل خانہ نے راجوری بدھل سڑک بند کر کے احتجاج کیا
پیر پنچال
بجلی کے خستہ حال ڈھانچے سے نڑول کے لوگ پریشان لکڑی کے کھمبوں پر لٹکی تاریںصارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی،توجہ کی اپیل
پیر پنچال

Related

نظم

نظمیں

May 24, 2025
نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?