جانجگیر//وزیراعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم کی ابتدا کرتے ہوئے سنیچر کو کانگریس پر کسانوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو ایفا نہ کرنے الزام لگایا۔مسٹر مودی نے یہاں اڈیشہ کی سرحد سے ملحق جانگیر چانپا ضلع میں اٹل وکاس یاترا میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ رمن سنگھ حکومت نے چھتیس گڑھ کو ترقی پذیر ریاستوں میں شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی عدم استحکام ہو تو ریاست ترقی نہیں کرسکتی لیکن چھتیس گڑھ کے عوام سمجھدار ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ریاست کی ترقی میں انہیں اپنا رول ادا کرنا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ ''تمام الزاموں، افواہوں اور خدشات کے درمیان اور ناروا حملوں کے باوجود ریاست کے عوام نہیں ڈگمگائے ۔ ریاست کے لوگوں کو جمہوریت پر پورا یقین اور ایمان ہے اور وہ مکمل اکثریت کی حکومت کی اہمیت کو جانتے ہیں۔''یو این آئی