ممبئی//مشہور اداکارہ قطرینہ کیف ،اداکار سلمان خان کو شاہ رخ خان اور عامر خان کے مقابلے بہترین اداکار مانتی ہیں۔قطرینہ کیف نے بالی ووڈ میں تینوں خان،سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے ۔فلم انڈسٹری میں قطرینہ کیف کو لانے والے سلمان خان ہی ہیں۔قطرینہ سلمان کو اپنا مینٹر بھی مانتی ہیں۔انہوں نے سلمان کے ساتھ فلم میں نے پیار کیوں کیا،پارٹنر،یوراج ،ایک تھا ٹائگر اور ٹائگر زندہ ہے میں کام کیا ہے اور دونوں کی جوڑی کو شائقین پسند بھی کرتے ہیں۔کرن جوہر کے مشہور شو کافی ود کرن میں قطرینہ کیف نے سلمان خان ،عامر خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری کا مقابلہ کئے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں سلمان خان سب سے آگے نظر آتے ہیں۔قطرینہ کیف نے کہا،''مجھے پتہ نہیں لوگ اس پرتوجہ دیں گے کہ سلمان خان کا کریئر کتنا لمبا رہا ہے یا وہ اسے سمجھنا چاہتے ہیں لیکن میرے اندر کی بات مجھے کہنی ہے کہ سلمان خان دونوں کے مقابلے سب سے اچھے اداکار ہیں۔قطرینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم 'بھارت'میں کام کررہی ہیں۔اس فلم کے لئے پہلے پرینکا چوپڑا کا نام شامل تھا لیکن انہوں نے فلم چھوڑ دی جس کے بعد قطرینہ کیف کو یہ فلم مل گئی ۔یواین آئی