سوپور//شمالی قصبہ سوپورکے ایک مضافاتی گائوںہارون بومئی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے پیشے سے درزی ایک شخص کواغواء کر لیا۔ ہارون بومئی سوپورمیں سنیچراوراتوارکی درمیانی شب نامعلو م بندوق برداروں درزی45سالہ مشتاق احمدولدغلام رسول میر کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے اغواء کرلیا۔ایس ایس پی سوپورجاوید اقبال کے مطابق اغواء کئے گئے شخص کے اہل خانہ نے پولیس کوبتایاکہ سنیچرکورات دیرگئے نامعلوم نقاب پوش اسلحہ برداراُن کے گھرمیں داخل ہوئے ،اوروہ مشتاق احمدکوبندوق کی نوک پراپنے ساتھ لے گئے ۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے مغویہ شخص کی تلاش شروع کی ہے ۔