نئی دہلی // فوج سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ در اندازی کو روکنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ تین مورتی ہیفا میموریل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کیساتھ پنچایتی انتخابات کیلئے سیکورٹی فراہم کریگی۔ انکا کہنا تھا’’ آج ہم پنچایتی انتخابات کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم ان انتخابات کی عمل آوری چاہتے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کو طاقت ملے گی‘‘۔انکا کہنا تھا ’’ ہمارا کام یہ ہے کہ سیول انتظامیہ اور الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ الیکشن ہوجائیں، تاکہ لوگ گھروں سے باہر آئیں اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال آزادانہ اور بغیر کسی خوف کے کریں‘‘۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ ممکن نہیں ہے اور مرکزی سرکار نے مزاکرات کو رد کرنے کا جو فیصلہ کیا فوج اسکی حمایت کرتی ہے۔