سرینگر//حزب المجاہدین نے کہا ہے کہ بانڈی پورہ میں جاں بحق پانچوں جنگجو مقامی تھے۔حزب آ پریشنل ترجمان برہان الدین نے ایک بیان میں کہا کہ سملربانڈ ی پورہ جھڑ پ میں مارے گئے نوجوانوں میں حیدر علی ساکن برازلو کولگام، محمد عمر ساکن شوپیان،محمد صدیق ساکن بانڈی پورہ، معاویہ ساکن کنگن اور عثمان ساکن لولاب شامل ہیں۔حزب ترجمان نے کہا کہ یہ تمام جنگجو ایک ہی گروپ میں شامل تھے جن کو سملر بانڈی پورہ جنگل میں جھڑ پ میں جاں بحق کرنے کے بعد غیر مقامی قرار دیا گیا ۔ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین کی طرف سے تمام عسکر یت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔دریں اثناء بانڈی پورہ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں کی ہلاکت کیخلاف چوتھے روز بھی ہڑتال رہی۔ہڑتال سے کاروباری و تجارتی سرگرمیاں متاثر رہیں جبکہ ٹریفک میں بھی خلل پڑا۔(مشمولات سی این ایس)