سرینگر//چندبرس قبل سجادغنی لون کی سربراہی والی جماعت پیپلزکانفرنس سے اپنی سیاسی زندگی کاآغازکرنے والے جنیدعظیم متونے نیشنل کانفرنس کوخیربادکہہ دیاہے ۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپراپنے ایک ٹویٹ میں جنیدعظیم متونے لکھا’’ وہ این سی لیڈرشپ کی جانب سے بلدیاتی وپنچایتی الیکشن کابائیکاٹ کرنے کے فیصلے سے اختلاف رکھتے تھے ،اوراسی بناء پرانہوں نے پارٹی چھوڑنے کافیصلہ لیا،اوراپناتحریری استعفیٰ این سی جنرل سیکرٹری علی محمدساگرکوبھیج دیا۔این سی نے انکا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔