نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی اور عالمی چمپئن خاتون ویٹ لفٹرمیرابائی چانو کو ملک کے پروقار کھیل اعزاز 'راجیو گاندھی کھیل رتن' اور دیگر کھلاڑیوں کو دوسرے ایوارڈز سے ے نوازے جانے پر مبارک باد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا''ڈئیر وی کوہلی، کھیل رتن ایوارڈ کے لئے مبارک باد، ایک بیٹسمین اور کپتان کے طور پر آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ہندوستانی نوجوانوں میں آپ کی شہرت حیرت انگیز ہے۔آپ کو ایک خوشگوار مستقبل کے لئے نیک خواہشات''۔ایک اور ٹویٹ میں مسٹر مودی نے لکھا''محترمہ ایس میرابائی چانو نے ملک و بیرون ملک میں کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہے .ویٹ لفٹر کے طور پر ان کی مہارت اور لگن تمام کھیل مداحواں کے لئے تحریک ہے ۔ انہیں کھیل رتن ایوارڈ کے لئے مبارک باد''۔انہوں نے کہا، "میں قومی کھیل ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور کوچوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایوارڈ آپ کی سخت محنت، لگن اور میدان پربرسوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔ ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ''۔قابل ذکر ہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے منگل کو راشٹر پتی بھون میں منعقد قومی کھیل ایوارڈ تقریب میں مسٹر کوہلی اور محترمہ چانو کو 'راجیو گاندھی کھیل رتن' اور 20 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا تھا۔