Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سپریم کورٹ کا ’ایڈلٹری‘ پر فیصلہ، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ایک متفقہ فیصلے میں یہ قرار دیا ہے کہ 'ایڈلٹری' یعنی ’’شادی شدہ افراد کا غیر ازدواجی جنسی تعلق‘‘ جرم نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو صارفین تاریخی قرار دے رہے ہیں, اور فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔معروف بھارتی صحافی سدھانند دھومے نے لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے محض تین ہفتے بعد ہی غیر ازدواجی جنسی تعلق کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 ایسے برس کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب بھارتی ججوں نے ’وکٹورین‘ عہد کی دَم گھْٹنے والی اخلاقی اقدار کو دفن کر دیا ہے، جنہوں نے ہندوستانی سماج کو 150 برس سے اپنے قبضے میں لے رکھا تھا۔صحافی ابھیجیت مجمدار نے لکھا ہیکہ یہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔ غیر ازدواجی جنسی تعلق طلاق کی وجہ تو ہو سکتا ہے مگر اب کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ کوئی اس وجہ سے شادی ختم کر دے کہ اسے کسی اور سے محبت ہو گئی ہے، مگر دو بالغ افراد کے باہمی رضامندی پر مبنی جنسی تعلق کو جرم کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟’انڈیا ٹوڈے‘ ٹیلی وڑن چینل کی نیوز اینکر پلومی ساہا نے بینچ میں شامل جسٹس چندرا چند کا جملہ نقل کیا کہ ’’سماج عورت پر پاکدامنی کا ذمہ تھوپ دیتا ہے اور اسے اونچے سنگھاسن پر بٹھاتا ہے۔ اس پر چار دیواری کی قید لگاتا ہے۔ یہ کہتا ہے کہ وہ پاک صاف ہو، مگر اسے ریپ کرنے، تشدد کرنے، پیٹ میں ہی مار دینے اور اسے اپنے ہی گھر میں تفریق کا سامنا کرنے پر کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔‘‘اس فیصلے پر کچھ لوگ اعتراض کرتے بھی پائے گئے جیسے ’دہلی کمیشن فار ویمن‘ کی چئیرپرسن سواتی مالی وال نے لکھا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے اختلاف کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے غیر ازدواجی جنسی تعلق کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب شادی کے بندھن کا کیا تقدس رہ گیا ہے؟انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بجائے اس کے کہ سپریم کورٹ دفعہ 497 میں سے جنسی تفریق کو ختم کرتی، اور ایسے جنسی تعلق کو دونوں جنسوں کے لئے برابر جرم قرار دیتی، سپریم کورٹ نے اس فعل کو ہی جرائم کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے۔ انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا ہیکہ یہ فیصلہ عورت مخالف ہے۔اس ٹویٹ کے جواب میں ’آل انڈیا پراگریسو وومن ایسوسی ایشن‘ کی سیکریٹری کویتا کرشنن نے لکھا ہے کہ اس فیصلے میں غیر ازدواجی جنسی تعلق کی کھلی چھٹی نہیں دی گئی بلکہ اس کی بنیاد پر طلاق لی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سول جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ’فیمنسٹ گروپ‘ کی رائے اس سے مختلف نہیں ہو سکتی۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں تحریر کیا کہ اس سے پہلے سزا محض اس شخص کو ہوتی تھی جو کسی کی بیوی سے تعلق قائم رکھتا تھا، کیوںکہ یہ تصور ہوتا تھا کہ اس غیر شخص نے شوہر سے اس کی بیوی کو ’چرایا‘ ہے، یعنی عورت اپنے شوہر کی ملکیت تصور ہوتی تھی۔انہوں نے لکھا کہ صرف جبری طور پر قائم کئے گئے تعلق کو ہی جرم تصور کرنا چاہئے۔جبری طور پر قائم جنسی تعلق ریپ ہیں‘‘۔اس فیصلے کی گونج سرحد پار پاکستانی سوشل میڈیا میں بھی سنائی دی گئی۔ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف اے کیانی نے لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جہاں ایسے فیصلے دے رہی ہے کہ غیر ازدواجی جنسی تعلق جرم نہیں، بیوی شوہر کی ملکیت نہیں ہے اور ہم جنسی تعلق جرم نہیں وہیں پاکستانی سپریم کورٹ یہ کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ جو بھی ڈیم فنڈ کی مخالفت کرے گا وہ غدار ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر

Related

برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025
برصغیر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں | ملک بلندیاں چھورہاہے شمالی مشرقی ریاستوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن:امت شاہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?