میں کنارے پر
بڑی دیر سے
من ہی من
یہ سوچتا ہوں
سمندر نہ جانے
کتنی ندیوں کا پانی
اپنے اندر سموئے رکھتا ہے
مگر یہ کون ہے
جو سمندر کواور
اس کے کھارے پانی کو
اپنے اندر سموئے رکھتا ہے
کون ہوسکتا ہے
کوئی تو ہوگا
جو سمندر سے بھی زیادہ
وشا ل ہے
طاقت ور ہے؟
ساگر نظیر
ژُکر پٹن کشمیر
موبائل نمبر؛9797016202