اقوام متحدہ // اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹررس نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی صورتحال پرانہیں تشویش ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مثبت بات چیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملات باعث اختلاف ہوں ،انہیں پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ علاقائی امن اور سیکورٹی کیلئے بھارت کے ایک بہت بڑے رول کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر بھارت کا رول بہت اہم ہے تاکہ خطے کے معاملات کو حل کیا جاسکے، ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے تئیں انتہائی فکر مند ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ بات چیت کی حمایت کرتے ہیں تاکہ آپسی اختلافی معاملات کو پر امن طریقے سے حل کیا جاسکے۔