گاندربل //شہامہ گاندربل میں قائم 13 بٹالین سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک افسر نے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ یہ جموں وکشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران کسی سیکورٹی فورس اہلکار کی خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 29 اور 30 ستمبر کی درمیانی رات کے دوران ضلع راجوری کے سندر بنی میں واقع بی ایس ایف کیمپ میں تعینات بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل رام چرن نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کی۔گذشتہ رات انسپکٹر گٹی لال ولدکے کے رام ساکنہ اکھنور جموں بلٹ نمبر 12070015نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی اور زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے 174 کے تحت کیس درج کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سال 2009 سے لیکر اب تک کم از کم 1100 سیکورٹی فورس اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔