بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسانوں نے جب غازی پور میں پولیس بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے پہلے ان پر پانی کی بوچھار کی قومی دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کے مظاہرین پر منگل کو دہلی -اترپردیش سرحد کے قریب غازی پور میں پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ کی قیادت میں کسان قرض معافی اور دیگر مطالبات کو لے کردارالحکومت میں مظاہرہ کے لئے آنا چاہتے ہیں۔اس دوران وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے احتجاج کررہے کسانوں سے ملاقات کی ہے اوران کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 9 مطالبات میں سے حکومت نے 7 مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔دوسری جانب کانگریس صدر راہل گاندھی نے "کسان کرانتی یاترا" کو روکنے کے لئے کسانوں پر مبینہ طور پر طاقت کا استعمال کئے جانے کو لے کر ٹوئٹ کیا۔ "عالمی یوم تشدد پربی جے پی کا دو سالہ گاندھی جینتی تقریب پرامن دہلی آرہے کسانوں کی زبردست پٹائی سے شروع ہوا"۔ انہوں نے کہا "اب کسان ملک کی راجدھانی آکراپنا درد بھی نہیں سنا سکتے"۔