سرینگر //پردیش کانگریس پارٹی نے گورنر کے ریمارکس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پارتی کے نائب صدر غلام نبی مونگا نے کہا ہے کہ گورنر کا بیان حیران کن ہے اور انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ لگا ہے کیونکہ بھاجپا اور آر ایس ایس نے پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ سرینگر کا میئر کون ہوگا۔انہوں نے گورنر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ راج بھون کی آئینی حیثیت برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو آئینی سربراہ رہنا چاہیے نہ کہ وہ آر ایس ایساور بھاجپا کے ہاتھوں میں کھیلے۔مونگا نے کہا کہ گورنر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔