حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ریسرچ اینڈ ریفریڈ جرنل ’’ادب و ثقافت‘‘ کا 7واں شمارہ منظرعام پر آگیا ہے۔ یہ جریدہ یونیورسٹی کے ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز سے ہر6 ماہ پر شائع ہوتا ہے جس کے ایڈیٹر ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد ظفرالدین ہیں۔ آئی ایس ایس این کے حامل اس جریدے کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی بھی منظوری حاصل ہے اور ملک کے معتبر ناقدین و محققین اس کے قلمکاروں میں شامل ہیں۔ اب اِس جریدے کے سابقہ شماروں کی سافٹ کاپی اُردو یونیورسٹی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ جلد ہی تازہ شمارے کو بھی اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ ویب سائٹ کا پتہ http://www.manuu.ac.in/Eng-Php/Adabosaqafat.php ہے۔ ’’ادب و ثقافت‘‘اِس بار بھی مختلف النوع مضامین کے مجموعے کی صورت میں جاری کیا گیا ہے ۔336 صفحات پر مشتمل اِس شمارے میں 16 مضامین موجود ہیں ۔ قلمکاروں میں پروفیسرس فیروز احمد‘ صغیر افراہیم‘ علی احمد فاطمی‘نسیم الدین فریس‘ مختار شمیم اور اسلم جمشید پوری شامل ہیں۔