سرینگر// انتخاب کے تیسرے مرحلے میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے شہر خاص اور کچھ سیول لائنز علاقوں سمیت جنوبی ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں مکمل ہڑتال سے عام زندگی پٹری سے نیچے اتر گئی۔ہڑتال کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز مقفل جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح متاثررہی ،تاہم نجی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہوئی نظر آئیں۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے پرلالچوک، راجباغ، اخراج پورہ، مہجور نگر، نٹی پورہ، چھانہ پورہ، بڈشاہ نگر، باغات برزلہ، راولپورہ، حیدرپورہ، خانقاہ معلی، مہاراج گنج، جامع مسجد، مخدوم صاحب، خواجہ بازار، عقلمیر خانیار، روضہ بل، دولت آباد، اسلام یاربل، نواب بازار، نواکدل، صفاکدل، رتھ پورہ، عیدگاہ ، پالہ پورہ، تارا بل،حاجن، سوپور، اوڑی، ترال، اونتی پورہ،مٹن، پہلگام، عیشمقام، سیر ہمدان میںمکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی جس پر ان تمام علاقوں میں ہڑتا ل سے عام زندگی مفلوج ہوکے رہ گئی۔ شہر سرینگر سرینگر کے انتخا ب والے علاقوں سمیت شہر خاص کے ان علاقوں مین بھی ہڑتال رہی،جہاں پر انتخابات نہیں تھے۔ان علاقوں میں بیشتر دکانیں اور تجارتی مراکز کے علاوہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ سیول لائنز کے تمام تجارتی مراکز بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، مولانا آزاد روڑ اور ڈلگیٹ میں دکانیں بندررہیںتاہم ٹریفک چلتا رہا۔ پائین شہر میں لگاتا ر دوسرے روز ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی متاثر رہی۔ادھر جنوبی کشمیر کے انتخا بی علاقوںمیں دکانیں اور تجارتی مراکزبند رہے جبکہ مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب اوربیشتر کاروباری ادارے بند رہے۔نامہ نگار ملک عبدالسلام کے مطابق اننت ناگ میں کے پی روڑ پر مسجد نور کے نزدیک سنگبازی کا واقعہ پیش آیا،تاہم بعد میں یہ سلسلہ تھم گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ہڑتال کال کا اثر ملا جلا رہا،جبکہ انتخابی علاقوں کے علاوہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی ہڑتال رہی۔ادھر حاجن، سوپوراوڑی، ترال، اونتی پورہ،مٹن، پہلگام، عیشمقام، سیر ہمدان میں مکمل ہڑتا ل کی اطلاع ہے۔