سرینگر //پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی منظوری کے بعد آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے کشمیرصوبہ کے 135 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو ترقی دیکربطور سب انسپکٹر عہدے سے نوازا ۔ پرموشن کمیٹی نے 135 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے بطور سب انسپکٹرتعینات کرنے کو منظوری دیدی ۔ آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں اور اُن کے لواحقین کو مبارک پیش کی انہوں نے اپنی نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اُن کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ وہ اپنے فرائض تن دہی اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں گے۔