سرینگر//آرینزگروپ آف کالجز راجپورہ، چندی گڑھ کا8واں سالانہ کنوکیشن آرینز کے کیمپس میں منعقد ہوا۔ اس موقعہ پر ایڈوائزرآل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن پروفیسر راجیوکمار مہمان خصوصی تھے،جبکہ چیرمین آرینز گروپ ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے تقریب کی صدارت کی ۔اس دوران400بی ٹیک، بی بی اے،بی سی اے طلباء کواسنادعطا کی گئیں ۔کنوکیشن کاآغاز شمع جلانے سے ہوااور مابعد شمال مشرق کے طلباء نے خیرمقدمی دعاکی۔پروفیسر راجیو کمار نے کنوکیشن خطاب میں کہا کہ آرینزآل انڈیا کونسل فارٹیکنیکل ایجوکیشن کا سرفہرست کالج ہے،جہاں طلباء کی مجموعی ترقی کی طرف توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے منیجمنٹ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آرینزکو ایک ایکڑ اراضی پر سو طلباء کے ساتھ شروع کیا گیا اور آج اس کا کیمپس 20ایکڑپر پھیلا ہوا ہے اور یہاں 3500طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ پروفیسر راجیونے مزید کہا کہ یہ کنوکیشن ہی نہیں ہے بلکہ طلباء کی نئی زندگی اور نئے چیلنجوں کا آغاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا طالب علم ،قوم کے کل کا معمار ہے ۔انہوں نے طلباء کو اچھے شہری بننے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات محنت کرکے اپنا،اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیرمین آرینز گروپ نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آرئنز کیلئے فخر کے لمحات ہیں جو ہم ان طلباء کا سماج کی بہبودی اور خوشحالی کیلئے اضافہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فنڈ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ یہ طالب علم اپنا،اپنے ادارے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔