سرینگر// کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ کشمیری طلاب کی حفاظت اور محفوظ ماحول کو یقینی بنائے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انہیں پرامن ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے مکتوب میں کہا کہ کشمیری طلاب کو غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی طالب علم کو تنگ طلب نہ کیا جائے۔ میر نے کیپٹن امریندر سنگھ کے نام ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا کہ پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلاب کو بے جا ہراساں کرنے سے انکی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہونگی،اور وہ گھر واپس آنے کیلئے مجبور ہونگے۔انہوں نے مطالابہ کیا کہ ان افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے،جو غیر ضروری طور پر کشمیری طلاب کو تنگ کرتے ہیں۔