نئی دہلی//یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (UDMA) کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں چار روزہ جشن اور آیوش ہیلتھ میلہ کا آغاز ہوا۔ سیمنار، ہیلتھ میلہ، ورکشاپ کے علاوہ تقریباً 60 یونانی دواساز کمپنیوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لان میں اسٹال لگائے۔UDMA کی تقریبات میں شہرہ آفاق یو نانی اور آیورویدک ادویات، مصالحہ جات اور فوڈ پروڈکٹس بنانے والی کمپنی ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ نے بطور خاص شرکت کی۔ ریکس ریمیڈیز کی پروڈکٹس کے ساتھ طب یونانی کے عالمی ترجمان ماہنامہ ’’ریکس طبی میگزینــ ‘‘ کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ طب یونانی کے فروغ اور ضرورت مندوں کو کم قیمتوں پر ادویات فراہم کرنے کے علاوہ فلاح و بہبود کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس ضمن میں اپنی قومی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف امور انجام دئیے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے یونانی طلبہ کے روشن مستقبل کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تعاون سے دو سالہ کورس Diploma in Unani Pharmacy کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں ماڈرن لیبارٹری، انفراسٹکچرر اور طلبہ کو Stipend وغیرہ کی سہولیات ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔اس سالانہ جشن کے موقع پر ایک اسٹال ڈپلومہ اِن یونانی فارمیسی کے آغاز سے اب تک تمام Activities اور سرگرمیوں کو فوٹو نمائش کے ذریعہ اجاگر کیا گیا ؎ہے، یونانی فارمیسی کے اساتذہ، طلبہ اور شائقین یونانی پیتھی، کثیر تعداد میں اس اسٹال کا رُخ کر رہے ہیں ۔ اس اسٹال میں کافی گہما گہمی ہے۔ کیونکہ ریکس ریمیڈیز کے تعاون سے شروع کئے گئے یونانی فارمیسی کورس کو لیکر خاص طور پر طلباء و طالبات میں نہایت جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کورس کی تکمیل ہو جانے کے بعد انہیں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ریکس ریمیڈیز کے ادویات کے اسٹال پر ایک ہجوم دیکھا جا سکتا ہے لوگ ر یکس کی دوائوں کے بارے میں جانکاری اور ان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔اس موقع پر ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کے پویلن پر ہندوستان کے عظیم دانشور پروفیسر اختر الواسع صاحب پریسیڈینٹ ، مولانا آزاد یونیورسٹی ، جودھپور، Professor Emiratus و سابق سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تشریف لا کر عزت بخشی۔ جناب محمد شعیب اکرم صاحب منیجنگ ڈائیریکٹر ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ نے پروفیسر اخترالواسع صاحب کا اسٹال پر خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔ایک مختصر سی تقریب میں پروفیسر اخترالواسع صاحب ، جناب محمد شعیب اکرم صاحب اور ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی صاحب نے ڈپلومہ یونانی فارمیسی کے 25 طالبعلموں کو ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 25 ہزار روپے کی رقم کا چیک بطور اسکالرشپ پیش کیا۔یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کی غرض سے ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کی طرف سے شائع شدہ اشاعتوں کو بھی عوام پسند کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ماہنامہ ریکس طبی میگزین کے اسٹال پر 2013 سے لیکر 2018 تک شائع ہونے والے شماروں کو خوبصورتی کے ساتھ Display کیا گیا ہے۔ طلباء اور عوام میگزین میں شائع شدہ مواد اور مضا مین سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میگزین کی سالانہ خریداری حاصل کرنے والوں کو ریکس کی دیگر Publications تقسیم کی جا رہی ہیں۔طب یونانی کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے UDMA کی جانب سے شروع کی گئی اس پہل کی عوام و خواص پذیرائی کر رہے ہیں۔ آیوش ہیلتھ میلہ کا یہ جشن 14 اکتوبرکو اختتام پذیر ہوگا۔معزز حضرات ڈاکٹر اسعد رضا زیدی ، ڈاکٹر مہتاب عالم، ڈاکٹر اسماء عابد، ڈاکٹر مصطفی ذکی، جناب محمد عارف، جناب منیف اختر،جناب آصف ندیم وغیرہ نے بھی ریکس ریمیڈیز کے پویلین پر تشریف لا کر عزت افزائی فرمائی۔