Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مودی حکومت پی ایس یو کو ختم کر نے کے درپے : کانگریس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 17, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//کانگریس نے مودی حکومت پر پبلک سیکٹر کی کمپنیوں ( پی ایس یو) کو منظم طریقے سے ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کی جانچ کرانے کا حکم دینا چاہئے ۔  کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے مودی حکومت نے پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو تباہ کرنے کے لئے رافیل جنگی طیارہ سودے میں آفسیٹ کام اس سے چھین کر ایک پرائیویٹ کمپنی کو دے دیا۔ حکومت کے اس فیصلے کے منفی اثرات ایچ اے ایل کے ہزاروں ملازمین کو جھیلنا پڑے گا۔   انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل کی طرح ہی حکومت نے پبلک سیکٹر کی منافع بخش کمپنی او این جی سی کو ختم کرنے کی سازش کی ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے او این جی سی مزدور سبھا کی طرف سے گزشتہ ماہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے کس طرح سے فائدہ میں چلنے والے اس پی ایس یو کو خسارے میں دھکیل دیا اور آج کمپنی کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کا پیسہ نہیں ہے ۔ملک کی تیل کی ضرورت کو پورا کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرنے والی کمپنی کو اب اوور ڈرافٹ کے ذریعے اپنے ملازمین کو تنخواہ دینا پڑ رہا ہے ۔  کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ او این جی سی کو ڈبونے کے لئے مودی حکومت نے گجرات اسٹیٹ پٹرولیم کارپوریشن ( جی ایس پی سی) کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ او این جی سی اس ڈوبتی ہوئی کمپنی کے حصص خریدے ۔ او این جی سی نے کمپنی کے حصص خریدنے کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے ادا کردیئے ہیں، جس سے او این جی سی پر اقتصادی دباؤ بن گیا اور اس کی حالت دن بہ دن بگڑنے لگی۔ مسٹر تیواری نے کہا کہ مودی حکومت نے ڈوبتی ہوئی کمپنی جی ایس پی سی کے حصص خریدنے کے لئے او این جی سی پر دباؤ بنایا ، جس کا خمیازہ کمپنی اور اس کے عملے کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ فائدے میں چلنے والی ملک کی یہ تیل پیداواری کمپنی اب خسارے میں آ گئی ہے اور اس کی ذمہ داریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔   انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی جب گجرات کے وزیر اعلی تھے تو جی ایس پی سی ان کا سب سے اہم پروجیکٹ تھا۔ مسٹر مودی نے تب پروپیگنڈہ کیا تھا کہ کاویری -گوداوري بیسن میں وافرتیل کے ذخائر ہیں اور اس کو نکالنے کے بعد ملک کو تیل کی درآمدات پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا۔  مسٹر منیش تیواری نے کہا کہ گجرات حکومت نے 19500 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کر کے جی ایس پی سی بنائی تھی لیکن نتیجہ 'کھودا پہاڑ نکلی چوہیا' والا رہا۔ جی -بیسن میں کوئی تیل کے ذخائر نہیں ملے اور کمپنی کے تمام پیسے برباد ہوگئے ۔ کانگریسی لیڈر نے کہا کہ مزدور سبھا کے خط کے مطابق جی- بیسن میں جب کام شروع ہوا تو بغیر ٹینڈر کے پرائیویٹ کمپنیوں کو کام دے دیا گیا اور مسٹر مودی کے قریبی لوگوں کو دیا جانے لگا۔ قوانین کے مطابق اس طرح کے منصوبوں میں کوئی بھی کام ٹینڈر کے عمل کے ذریعے ہی دیا جاتا ہے لیکن گجرات حکومت نے کسی رسمی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی سرگرمیوں سے اب یہ بالکل صاف ہو گیا ہے کہ وہ پی ایس یو کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ اگر پی ایس یو کو اسی طرح سے ختم کیا گیا تو یہ ملک کو نقصان پہنچانے والا قدم ہوگا اور اسے کنٹرول کرنے کے لئے سپریم کورٹ کو مداخلت کر کے معاملے کو نوٹس میں لینا پڑے گا۔( یو این آئی)
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?