سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے منگل کو انسانی وسائل کو ترقی دینے کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کے ساتھ بات کی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طلاب کی بلا خلل پڑھائی کو یقینی بنانے کیلئے اُن کی مداخلت طلب کی ۔ گورنر نے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ساتھ بھی اس تعلق سے بات کی ۔ گورنر نے پرکاش جاوڈیکر اور پروفیسر طارق سے تلقین کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل ہو جائے اور کشمیری طلاب کی تعلیم میں رکاوٹ نہ آئے اورانہیں ایک پُر امن اور محفوظ ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے پہلے ہی یہ معاملہ اتر پردیش سرکار کے ساتھ اٹھایا ہے ۔