سبریمالا //سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کو لیکر کشدگی مسلسل جاری ہے۔ خبر ہے کہ عقیدتمندوں کے مخالف مظاہرین کے درمیان دہلی کی ایک خاتون صحافی نے مندر میں جانے کیلئے سبریمالا پہاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن عقیدتمندوں نے اسے پیچھے دکیل دیا۔ملی جانکاری کے مطابق نیویارک ٹائمس کیلئے دہلی میں کام کر رہی خاتون صحافی کو عقیدتمندوں نے مندر میں گھسنے نہیں دیا۔ پولیس نے خاتون اور اس کے ساتھ چڑھائی کر رہے غیر ملکی ساتھیوں کیلئے سکیورٹی کے پختی انتظام کئے تھے۔ مقامی ٹی وی چینل کے مطابق خاتون کی عمر کچھ 45 سال کے قریب ہوگی۔