سرینگر// حکومت نے محکمہ صحت میں کئی افسروں کے تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر ڈاکٹر سمیر مٹو کو تبدیل کر کے ناظم صحت جموں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر کُنزس ڈولما کو ناظم صحت کشمیر کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ارون شرما سی ایم او کو نظامت صحت جموں میں اے ڈی ایم او لیبر( ای ایس آئی) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔وہ ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر، ایم سی ایچ و ایمونائزیشن کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔