امرتسر//امرتسرریل حادثے میں مارے گئے لوگوں کی ذمہ داری اب نوجوت سنگھ سدھو لیں گے۔ سدھو نے اعلان کیا ہے کہ وہ سبھی خاندان کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی فیملی میں کوئی کمانے والا یا سنبھالنے والا نہیں ہے تو میں اورمیری بیوی ان کو تاعمرسنبھالیں گے۔امرتسرریل حادثہ کو لے کرمخالفین کے نشانے پرآچکے نوجوت سنگھ سدھو اوراس کی بیوی نوجوت کورنے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کے متاثرین کی ذمہ داری اٹھانے کو تیارہیں۔ وہ متاثرہ اہل خانہ کی عمربھرمدد کرنے کو تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیملی کے کسی فرد کو نوکری دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔اس سے قبل امرتسرریل حادثہ کو لے کرمظفرپورکی سی جے ایم کورٹ میں نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کورکے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ مظفرپور میں سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے یہ معاملہ درج کراتے ہوئے حادثے کے لئے نوجوت کورکو ذمہ دار بتایا ہے۔ اس معاملے میں اب تین نومبرکو سماعت ہوگی۔واضح رہے کہ امرتسرمیں دشہرہ کے موقع پر ڈی ایم یو ٹرین کی چپیٹ میں آنیسے 60 لوگوں کی موت ہوگئی اورتقریباً اتنے ہی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد سے ریلوے اورپنجاب حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ریلوے نے اس میں اپنی طرف سے کسی بھی طرح کی چوک ہونے سے انکار کیا ہے۔ وزیرمملکت برائے ریلوے، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور ڈی آرایم تینوں نے ہی ٹرین کے ڈرائیور کا بچاو کیا ہے۔