بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے کو بدھ کوفورسزنے محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ہانجی ویرہ دیہات میں کچھ جنگجوچھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد 29 آر آر،سپیشل آپریشن گرپ اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دووران پوے علاقے کو محاصرے میںلیا اور تمام آنے جانے والے راستوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے لگائے ۔اس کے علاوہ فورسز نے گھر گھر تلاشی لینے کے علاو کئی گھنٹوں تک پورے علاقے کو کھنگالا تاہم فورسز کو وہاں کچھ نہیں مل سکا۔