جموں//جموں اتھلیٹ کلب کے زیراہتمام جموں ہاف میراتھن کاانعقادکیاگیا جوگزشتہ روز صبح جموں یونیورسٹی مین گیٹ سے شروع ہوئی اورپاناچوک ودیگرچوکوں وراستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ مین گیٹ جموں یونیورسٹی پہنچ کراختتام پذیرہوئی جس کامقصد صحت مندطرززندگی کوفروغ دیناتھا۔جموں ہاف میراتھن میںجموں اتھلیٹ کلب اورجموں رنرس کلب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے حصہ لیا۔شرکاء نے دوڑمیں جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق شرکاء نے کہاکہ ہم ملکھاسنگھ کے نقش وقد م کی پیروی کرکے صحت مندطرززندگی کوفروغ دینے کے خواہشمندہیں تاکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں یہ بیداری پیداہوکہ کھیل کوداوردوڑانسان کی بہتراورصحت مندزندگی کیلئے کتنی ضروری ہے۔جموں اتھلیٹ کلب کے مطابق 11 نومبر2018 کوبھی ایک دوڑکااہتمام کیاجارہاہے جس کیلئے شرکاء اپنی رجسٹریشن www.jammuathletesclub.comپرکرواسکتے ہیں۔